کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار غائب


Hunza road

کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار اور محکمہ تعمیرات کے اہل کار غائب۔ زیر کاشت زمینوں پر تعمیراتی مٹیریل کے باعث زمیندداروں کو کاشتکاری میں مشکلات کا سامنا اور اطراف سے زمینوں کی کٹائی کے باعث رہائشی مکان بے پردہ۔بر وقت ملبہ نہ ہٹانے کی صورت میں ملبہ روڑ پر ڈال کرروڑ بند کیا جائے گا اور صورت حال کا ذمہ دار محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران اور ٹھکیدار ہوگا۔ متاثرین علاقہ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کا م کے لیے محکمہ اور ٹھیکدار نے روڑ سے ملحق زمینوں پر جگہ جگہ مٹی اور تعمیراتی مٹیریل کے ڈھیر لگائے ہیں جس کے باعث ہنزہ میں آبپاشی کاموسم شروع ہونے کے ساتھ زمینداروں کو کاشتکاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کریم آباد روڑ سے ملحقہ زرعی زمینوں پر ٹھکیدار نے تعمیراتی مٹیریل کے ڈھیر لگائے ہیں جبکہ محکمہ اور ٹھیکیدار کے آپس کے معملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث کام تعطل کا شکار ہے اور کئی مہینوں سے کام روکا ہوا ہے جس کے باعث عام زمیدار کا نقصان ہو رہا ہے۔اور بہت بڑے پیمانے پر اطراف سے زمینوں کی کٹائی کرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی گھر بے پردہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔

 

متاثرین کا مقامی صحافیوں کو صورتحال سے آ گاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں کاشتکاری کے لیے آبپاشی کا موسم شروع ہوا ہے ٹھیکیدار اور محکمہ کی غفلت کے باعث عام زمینداورں کا نقصان ہو رہا ہے اس موقعے پر متاثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ،ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ اس اہم مسلے کو جلد ازجلدحل کریں تاکہ کاشتکار اپنے زمینوں میں کاشتکاری کر سکیں اوراگر یہ مسلہ بروقت حل نہ کیاگیا تو زمیندار ملبہ روڑ پر ڈال کرروڑ بند کر دینگے اور صورتحال کا ذمہ دار محکمہ،ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


Aslam Shah
Aslam Shah is a journalist based out of Karimabad, Hunza. He is also an educator, member of Hunza Press Club and editor of monthly magazine called Kanjuut Today.

Comments 0

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاگ ان کریں

Don't have an account?
سائن اپ کریں

reset password

سائن اپ کریں

Choose A Format
Story
List
Meme
Video
Audio
Image