چترال سے اسلام آباد جاتے ہوے پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ


چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 کو 4 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کرنا تھا تاہم اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی طیارے کا ایئرکنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر اور فوجی دستے جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ادھر ترجمان پی آئی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 40 افراد سوار تھے جب کہ طیارے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ کی ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

 اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


Gbee Staff
Gbee Staff bring you the latest and trending topics from Gilgit-Baltistan and Chitral. Like us on Facebook and Follow us on Twitter.

Comments 1

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاگ ان کریں

Don't have an account?
سائن اپ کریں

reset password

سائن اپ کریں

Choose A Format
Story
List
Meme
Video
Audio
Image